Violation Traffic Rules in Pakistan |پاکستان میں خلاف ورزی ٹریفک رولز

                      

Violation Traffic Rules in Pakistan

             پاکستان میں خلاف ورزی ٹریفک رولز 

                            ڈرائیونگ کے دوران میسج یا کال



پاکستان میں یہ خطرناک بات تیزی سے عام ہوتی جا رہی ہے کہ ڈرائیور خواہ وہ کار کے اندر ہو یا موٹرسائیکل پر وہ کسی بھی وقت اپنے فون نکال سکتے ہیں۔ ڈرائیور حضرات دورانِ ڈرائیونگ ہی فون سے میسج یا کال کرنا شروع کردیتے ہیں جو کہ آپ کی زندگی کو خطرہ میں ڈال سکتا ہے۔ آپ مشغول ہو جاتے ہیں اور اپنی آنکھیں سڑک سے ہٹاتے ہیں!

Violation Traffic Rules in Pakistan

                                                             سیٹ بیلٹ



اپنی حفاظت کا خیال پاکستان میں کم ہی کیا جاتا ہے، خاص طور پر ایک کار کے اندر۔ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں کیونکہ یہ آپ کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے ۔ یہ بیلٹ اس لئے دیئے گئے تھے کہ حادثے کی صورت میں وہ کسی شخص کو اپنی نشست پر براجمان رکھیں


                                               ٹریفک سگنل توڑنا



پاکستان میں ٹریفک سگنل توڑنا ایک عام سی بات ہے۔ کوئی بھی 90 سیکنڈ کا اضافی انتظار اور اپنی زندگی کو محفوظ نہیں رکھنا چاہتا ہے۔ بلکہ پاکستانی عوام خود کو اس خطرے کا شکار بناتی ہے۔ سب سے پہلے ، چاہے آپ ڈرائیور کتنا ہی تجربہ کار ہوں ، کار، ٹرک ، یا بس کہیں سے بھی آسکتی ہے- سگنل توڑنا نہ صرف آپ کی زندگی بلکہ آپ کے آس پاس پیدل چلنے والوں اور دیگر مسافروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے-



                                                               تیز رفتاری



ڈرائیوروں کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ جب سڑک خالی ہو یا سڑک پر زیادہ رش نہ ہو تو گاڑی کی رفتار کافی حد تک بڑھا دیتے ہیں۔ کسی بھی ڈرائیور کی یہ سب سے عام غلطی ہے۔ رفتار کی حد سے تجاوز کرنا قانون کے منافی ہے۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کبھی بھی آپ کو بریک لگانا پڑ سکتا ہے-

Post a Comment

0 Comments